ساتھیوں کی ہراسانی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ساتھیوں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی اور اس نے پولیس کے مطابق ایک خودکشی نوٹ لکھا ہے جس میں ساتھیوں کی ہراسانی کو اپنی خودکشی کا ذمہ دار ٹہرایا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ ایم کمار جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ جیہ نگر کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ اس نے اپنے ساتھیوں سرینواس راجو ، کرشنم راجو اور رامو کے ہمراہ بزنس شروع کیا تھا ۔ جس کے بعد ساتھیوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا اور اس دوران ہراسانی سے تنگ آکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

والدہ کی موت سے دلبرداشتہ بیٹے کی خودکشی
حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) والدہ کی موت سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ کرشنا نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیشہ سے فوٹو گرافر کرشنا ، مولی علی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ اس شخص کی والدہ فوت ہوگئی تھی اور تب سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔