ساتھیوں کی زدو کوب ‘ لاج ملازم ہلاک

حیدرآباد ۔ 28 ؍ مئی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی میں واقع لاج کے ملازم کو اپنے ساتھیوں کے شدید زدوکوب کرنے پر اس کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ناگیش جو سری آنند لاج واقع کوکٹ پلی کا ملازم تھا اور کل رات نشہ میں اپنے دوستوں سے جھگڑا کیا ۔ اسے دوستوں نے زودکوب کیا ۔ ناگیش کو مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہوگئی اور گاندھی ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران وہ زخموںسے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس کوکٹ پلی نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔