حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید یعقوب سینئیر ایڈوکیٹ کلرک و سابقہ رکن عاملہ ایڈوکیٹ کلرک اسوسی ایشن سٹی سیول کورٹ حیدرآباد اپنے صحافتی بیان میں سابقہ کانسٹبل عبدالقدیر قیدی کو سزاء کی مدت ختم ہونے کے باوجود کیوں نہیں چھوڑا جارہا ہے ۔ وزیر داخلہ اور چیف سکریٹری کے پاس کوئی فوجداری دفعہ ہے ۔ صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم کو قیدی سابقہ کانسٹبل عبدالقدیر دستور ہند قانون کی نظیر دینا چاہئے ۔ گورنر حکومت تلنگانہ کو حکم صادر کریں ۔ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے سید یعقوب نے اپیل کی ہے ۔۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بدویل اور عمدہ نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے علاقہ مطابق ایک 30 سالہ شخص جو بدویل اور عمدہ نگر کے درمیان ٹرین میں سفر کر رہا تھا ۔ چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔