سابق چیف منسٹر مودی کی میعاد ایک سیاہ دھبہ : مایاوتی

لکھنؤ ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے ان کی کارکردگی نہ صرف بی جے پی بلکہ ملک کی فرقہ وارانہ تاریخ پر بھی ایک ’’سیاہ دھبہ اور بوجھ‘‘ ہے۔ سابق چیف منسٹر یوپی نے کہا کہ مودی وزیراعظم اور چیف منسٹر کے عہدوں کے ’’نااہل‘‘ ثابت ہوئے کیونکہ ان کا دوراقتدار ’’انتشار اور نفرت‘‘ بھرا دور ثابت ہوا۔