حیدرآباد۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) متحد آندھراپردیش کے کانگریس کے سابق وزیر مسٹر شلیجہ ناتھ کے خلاف ہیپی انڈیا ٹیکنو کراپ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ملازم نے کمشنر پولیس حیدرآباد سے دھوکہ دہی کی ایک شکایت درج کروائی۔ ملازمین کے ایک وفد نے کمشنر مسٹر ایم مہیندر ریڈی سے ملاقات کر کے انہیں سابق وزیر کے خلاف ایک شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا گیا کہ مسٹر شلیجہ ناتھ اور ان کے ساتھیوں نے انہیں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ دینے سے گریز کر رہے تھے اور تنخواہ کی ادائیگی کیلئے مسلسل ربط پیدا کرنے پر انہیں کوئی جواب موصول نہ ہونے پر ایک شکایت درج کروائی۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق وزیر شلیجہ ناتھ ہیپی اینڈیا ٹیکنو کراپ پرائیٹ لمٹیڈ کے چیرمین ہیں اور اس کمپنی کو گزشتہ سال اگست میں قائم کیا تھا ۔ کمشنر پولیس نے شکایت حاصل کرنے کے بعد اس سلسلہ میں کارروائی کا تیقن دیا ۔