سابق وزیر سدالا دیویا کی بالآخر کانگریس میںشمولیت

چپہ ڈنڈی۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر چپہ ڈنڈی حلقہ اسمبلی کی نمائندگی کررہے ٹی ڈی پی رکن اسمبلی سدالا دیویا سیکل سے اتر پڑے ہیں یعنی تلگودیشم سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ جمعرات کی شام کانگریس ریاستی امور انچارج وجئے سنگھ اور ٹی پی سی سی صدر پونالہ لکشمیا کی قیادت میں 30سال سے تلگودیشم سے وابستگی اختیار کرلینے والے سدالا دیویا نے ٹی ڈی پی کا ساتھ چھوڑ کر کانگریس میں اپنے فرزند کے ساتھ شرکت کرلی ہے۔ اس کی وجہ سے چپہ ڈنڈی میں تلگودیشم کو کافی زبردست دھکالگا ہے۔ وہ پچھلے پانچ دنوں سے دہلی میں قیام کئے ہوئے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ کانگریس سینئر قائدین سے حلقہ اسمبلی چپہ ڈنڈی کا ٹکٹ دیئے جانے کے تعلق سے تیقن حاصل کرلیا ہے۔