سابق وزیراعظم اسرائیل یہود اولمرٹ کو سزائے قید

یروشلم۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم اسرائیل یہود اولمرٹ کو جنہیں کرپشن کے الزامات کی بناء عہدہ چھوڑنے کیلئے مجبور ہونا پڑا تھا‘ آج ایک امریکی تاجر کو دھوکہ اور اعتماد شکنی کے مقدمہ میں آٹھ سال سزائے قید سنائی گئی ۔ یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے جیل کی سزاء پر عمل کو 45 دن ملتوی رکھنے سے اتفاق کیا تاکہ اولمرٹ کو اپیل کا موقع مل سکے ۔ وہ پہلے ہی علحدہ مقدمہ میں چھ سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔یروشلم میں ایک برے ہاؤزنگ کامپلکس کی تعمیر کیلئے رشوت لینے کے اس مقدمہ میں انہیں مارچ میں سزا سنائی گئی تھی ۔