سابق میئر ڈی سنجے کی ضمانت پر فیصلہ کل تک کیلئے محفوظ

نظام آباد :29؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق مئیر نظام آباد ڈی سنجے کی ضمانت کی درخواست پر بحث و مباحث کے بعد فیصلہ کل تک کیلئے محفوظ کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ ڈی سنجے شانکری نرسنگ کالج کے مالک بھی ہے اور یہ کالج میں زیر تعلیم طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت پر پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا تھا اور 17 روز سے ڈی سنجے ضلع جیل میں محروس ہے ۔ ڈی سنجے کے وکیل نے عدالت میں دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات سیاسی طور پر لگائے گئے الزامات ہے اور انڈین پینل کورٹ کے مطابق 5 سال کی سزاء ہوسکتی ہے کریمنل پروسیجر کو سیکشن 41A کے مطابق پولیس اسٹیشن سے نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی جاسکتی ہے لیکن سیاسی مفاہمت کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے اور 17 دن سے جیل میں محروس ہے کہتے ہوئے دلیل پیش کی اور جو طالبات ڈی سنجے پر الزام لگایا تھا عدالت پہنچ کر کریمنل پروسیجر کورٹ سیکشن 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروایا اور تقریباً یہ معاملہ مکمل ہوچکا ہے لہذا ان کے موکل کو ضمانت پر چھوڑنے کی ایس سی ، ایس ٹی کورٹ کے اسپیشل جج رمیش کمار سے گذارش کرن پر پبلک پراسیکوٹر نے ایڈوکیٹ کی دلیل کی مخالفت کرتے ہوئے ڈی سنجے سیاسی قائد ہے کیس عدالت میں زیر دوراں ہے لہذا ضمانت پر چھوڑنے کی مخالفت کی۔ دونوں فریقین کی دلیلوں کی سماعت کے بعد کیس کو کل تک کیلئے محفوظ کردیا گیا اور سپریم کورٹ کے حوالے عدالت میں پیش کی گئی ۔کل اس بارے میں فیصلہ کئے جانے کے امکانات ہیں ۔