حیدرآباد۔/6جون، (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر کے فرزند کے مکان میں کل رات سرقہ کی واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم سارق نے سابق مرکزی وزیر مسٹر داسری نارائن راؤ کے فرزند داسری ارون کمار کے مکان سے قیمتی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر کے متو نے بتایا کہ جوبلی ہلز کے روڈ نمبر 71پر واقع ارون کمار کے مکان میں کل رات نامعلوم افرادنے تقریباً 10لاکھ روپئے کے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔