عادل آباد /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق ماوسٹوں کی بازآبادکاری کیلئے حکومت کی جان بسے حاصل ہونے والی امدادی رقم سات لاکھ روپیوں کے چیک ضلع ایس پی مسٹر ترون جوشی نے مختلف سابق ماسٹوں میں فارہم کئے ۔ نزد گنڈہ منڈل کنٹالہ موضغ کے دل کمانڈر اڈے پربھو عرف چندرم 48 سال اور اس کی بیوی پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے آہیری تعلقہ کی تلانڈی کانتا 40 سال عرف سجاتا جو گذشتہ سال 26 ستمبر کو ضلع ایس پی کے روبرو اپنے آپ کو پیش کرتے ہوئے سابق زندگی کو ترک کیا تھا جنہیں بالترتیب پانچ لاکھ اور دو دلاکھ روپیوں کے چیک فراہم کئے گئے ۔ ضلع میں موجودہ مزید 23 ماوسٹوں کو بھی اپنی تشدد پسندانہ زندگی ترک کرتے ہوئے عام زندگی گذارنے کا مشورہ ضلع ایس پی مسٹر ترون جوشی نے دیا اور کہا کہ خخود کو سپرد ہونے والے ماوسٹوں کی بازآبادکاری کیلئے حکومت کی جانب رقمی امداد کے علاوہ رہائشی آراضی ، رہائشی مکانات اور زرعی اراضی فراہم کرتے ہوئے انہیں خود کفیل بنایا جارہا ہے ۔ ضلع ایس پی نے اپنے فون نمبر 9440795000 پر ربط پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ ایک علحدہ تقریب میں مستقر نرمل کے پولیس اسٹیشن میں ہوم گارڈ کی خدمت انجام دینے والے کے راماکرشنا کی قلب پر حملہ کے بناء پر موت ہونے کی وجہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تمام ہوم گارڈز نے اپنی ایک یومیہ اجرت جمع کرتے ہوئے 2.63 لاکھ رپویوں کا چیک زیر تربیت آئی پی ایس عہدیدار مسٹر وشواجیت نے ہوم گارڈ کے و رثہ میں بالکرشمن راجو اور والدہ کے حوالہ کیا ۔ ان تقراب میں او ایس ڈی مسٹر پروین کمار ، اے آر ڈی ایس پی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔