سابق فاسٹ بولرمیکس واکر ملبورن میں چل بسے

سڈنی ۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر میکس واکر ملبورن میں چل بسے،وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی عمر68برس تھی۔میکس واکر سنہ70کی دہائی میں اس کامیاب آسٹریلین ٹیم کا حصہ تھے جس میں جیف تھامسن اور ڈینس للی جیسے عظیم بالرز اور آئن چیپل اور گریگ چیپل جیسے کپتان تھے۔پاکستان کیخلاف ٹسٹ ڈیبیو کرنے والے میکس واکر نے آسٹریلیا کی جانب سے34 ٹسٹ اور 17ایک روزہ میچز میں حصہ لیا ،جس میں انہوں نے 138ٹسٹ اور20 وکٹیں ایک روزہ میچز میں حاصل کیں۔میکس واکر شروع سے بین الاقوامی کرکٹ کی شکل میں مثبت تبدیلیوں کے زبردست حامی تھے وہ 1977 سے 1979 تک کھیلی جانے والی کیری پیکر ورلڈسیریز کا بھی حصہ تھے۔