نظام آباد:27؍ جولائی ( محمد جاوید علی)سابق صدر ضلع وقف کمیٹی نظام آباد محمد فیاض الدین کی جانب سے کلاسک فنکشن ہال میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر مسٹر ڈی سرینواس مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس دعوت افطار میں کارپوریٹر محمد عبدالقدوس، سابق کارپوریٹرس رفعت محمد خان، محمد مصباح الدین، مجاہد ، سابق معاون کارپوریٹر اشفاق احمد خان(پاپا)، صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم، کانگریس قائدین ایس اے کریم، سید نجیب علی، سمیر احمد، الماس خان، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو، پی سی سی سکریٹریز ڈی سریندر، این رتناکر،سابق صدر ضلع کانگریس کمیٹی گڑگو گنگادھرکے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ جناب مولوی عبدالقدیر حسامی نے افطار سے قبل دعا کی اور مغرب کی نماز کی امامت کی۔ محمد فیاض الدین، محمد امر، اشفاق احمد خان اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔