سابق صدر زرداری اور اُن کی بہن کے غیر ملکی سفر پر امتناع

اسلام آباد 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جمعرات کے دن حکومت پاکستان نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور کے بیرون ملک سفر پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ سپریم کونسل نے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مقرر کی ہے جو جعلی بینک کھاتوں کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔ تحقیقات کی تکمیل تک سابق صدر اور اُن کی ہمشیرہ کے بیرون ملک سفر پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔