نئی دہلی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج سابق صدر نیلم سنجیوا ریڈی کو ان کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں سابق صدر کے پوٹریٹ پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک بیان کے بموجب اس موقع پر راشٹرپتی بھون کے عہدیدار اور ارکان عملہ بھی موجود تھے ۔