حیدرآباد 14 جولائی ( سیاست نیوز) توجہ ہٹا کر عوام کو ٹھگنے والی ٹولی نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر مندا جگناتھم کے سوٹ کیس کا سرقہ کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر عابڈس مسٹر یادگیری نے بتایا کہ مسٹر جگن ناتھم کے کار ڈرائیور سرینواس ریڈی کسی کام کے سلسلہ میں عابڈس پہنچ کر معظم جاہی مارکٹ کے قریب اپنی کار پارک کی ۔ اس دوران ایک نامعلوم شخص وہاں پہنچا اور کار سے کچھ دستاویزات نیچے گرنے کی اطلاع دی ۔ کار ڈرائیور سرینواس ریڈی دھوکہ باز کی باتوں میں آگیا اور کار سے اتر کر دستاویزات ڈھونڈے لگا تا کہ عقی کار کے دروازہ سے سیٹ پر موجود سیٹ کیس کا سرقہ کر کے فرار ہوگیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ کے ڈرائیور نے عابڈس پولیس سے ایک شکایت درجہ کروائی جس کے نتیجہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے وقت مسٹر جگناتھم کار میں موجود نہیں تھے ۔ جبکہ مسروقہ سوٹ میں 90 ہزار روپئے رقم اور اہم دستاویزات میں موجود ہونے کی اطلاع ہے ۔