حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) سابق رکن آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن مسٹر رنجیا ریڈی کے خلاف اے سی بی نے چارج شیٹ داخل کردی۔ ضلع رنگاریڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اے سی بی مسٹر پربھاکر نے بتایا کہ رنگاریڈی اے سی بی نے اپنی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے چارج شیٹ اسپیشل عدالت اے سی بی میں داخل کردیا ہے اور اے سی بی نے اپنی چارج شیٹ میں تین کروڑ سے زائد کے غیر محسوب اثاثہ جات کی نشاندہی کی ہے۔ سابق رکن اے پی پی ایس سی کے سابق رکن رنجیا ریڈی کی بیوی اور بیٹے کے نام پر پلاٹس اور فلیٹس کے علاوہ 9 لاکھ روپئے فکسڈ ڈپازٹ حیدرآباد اور کڑپہ میں 5 پلاٹس، کڑپہ میں 30 ایکر زرعی اراضی، چتور، کڑپہ اور بنگلور میں غیر محسوب اثاثہ جات کا پتہ چلایا گیا ہے اور اے سی بی نے چارج شیٹ کو داخل کردیا۔