سرپورٹاؤن۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون سے 20 کلو میٹر دوری پر واقع گھنے جنگلاتی اور قبائیلی علاقوں کا آج سابق رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور سابق سرپنچ سید خضر حسین اور ایس ایم سی چیرمین محمد عفت حسین نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے کئے گئے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں عوام میں شعور بیداری مہم چلائی اور ٹی آر ایس کے حق میں ووٹوں کا استعمال کرنے کا عوام کو مشورہ دیا تاکہ آنے والے دنوں میں باقی عوامی ترقی ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر ضلعی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔