سرپورٹاؤن۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپورٹاؤن مستقر کے سرکاری دواخانہ کا 7مئی کے روز سابق رکن اسمبلی کاویٹی سمیا نے دورہ کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ مقامی قائدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی کاویٹی سمیا نے سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے دواخانہ میں زیر علاج لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے دواخانہ کے اسٹاف کے بارے میں اور مریضوں کے ساتھ برتاؤ سے متعلق تفصیلی طور پر جانکاریحاصل کی ۔ دواخانہ کے اسٹاف کو یہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ بیمار کی صحت بہتر ہوں ۔ اس موقع پر دواخانہ میں موجود مریضوں کی جانب سے شکایت کئے جانے پر حیرت ظاہر کی اور مقامی میڈیکل عہدیداروں کو ہدایت جاری کی کہ دواخانہ میں سرکار کی طرف سے دی جانے والی تمام سہولتیں مریضوں کو دستیاب کرنا چاہیئے ۔