حیدرآباد /6 فروری ( راست ) سابق رکن اسمبلی جناب محمد مقتدا خان عرف افسر خان کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 66 برس کے تھے ۔ کچھ عرصہ سے علیل ہونے کے باعث اپولو ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ نماز جنازہ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین مرادنگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمود علی اور دیگر ارکان اسمبلی و سیاسی قائدین نے افسر خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ۔
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : جناب ایم اے قیوم موظف محکمہ ڈاک ساکن سری رام نگر ، یوسف گوڑہ کا 5 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد نماز عصر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد رحمت نگر سنجے نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686746878 ۔ 9866768234 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد انور ولد جناب محمد عبدالحفیظ فیبریک ٹیلر ترپ بازار کا انتقال 4 فروری بروز جمعرات کی شب ہوگیا ۔ بعد نماز جمعہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین درگاہ حضرت سید بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر درگاہ حضرت ممدوحؒ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885838129 ۔ 9247873252 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سینئیر صحافی جناب سید کرار حسین کاظمی ولد جناب سید سروت حسین کاظمی کا قلب پر حملہ کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز اتوار 4-30 بجے دن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا ہادی علی مہدی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848419114 ۔ 9618882814 پر ربط کریں ۔۔