وشاکھاپٹنم ۔ یکم اگسٹ ( پی ٹی آئی ) وشاکھاپٹنم پولیس نے آج بھیملی منڈل کے سابق تحصیلدار کو گرفتار کرلیا ہے جس پر اراضیات پر قبضہ ‘ اراضی ریکارڈز میں خرد برد اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ کہا گیا ہے کہ بی ٹی وی راما راؤ فی الحال معطل ہیں اور انہیں جولائی 2015 میں تحصیلدار بھیملی مقرر کیا گیا تھا ۔ وہ جاریہ سال فبروری تک یہ خدمات انجام دیتے رہے ۔ اس وقت انہیں کرپشن کے الزامات پر معطل کیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ناگیشور راؤ نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ راما راؤ نے اپنے سرکاری عہدہ کا بیجا استعمال کیا اور کچھ افراد کو مناساس ٹرسٹ کی 150 ایکڑ اراضی ہڑپنے میں مدد کی تھی ۔ انہوں نے دو گاووں میں 150 ایکڑ اراضیات پر پٹہ دار پاس بک جاری کرنے کیلئے بھی بھاری رقومات حاصل کی تھیں۔