سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی قتل مقدمہ میں برأت کی درخواست

سی بی آئی کو ہائیکورٹ کی نوٹس ، حق معلومات کارکن کے قتل پرکارروائی
احمد آباد ۔ /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج سی بی آئی کو سابق رکن پارلیمنٹ بی جے پی دینو سولنکی کی حق معلومات کارکن امیت جیٹوا کے 2010 ء میں قتل کے مقدمہ سے برأت کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے جسٹس پی پی بھاٹی نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کردی اور /21 اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ سابق بی جے پی پارلیمنٹ جونا گڑھ سولنکی نے قتل مقدمہ میں بری کرنے کی درخواست کی ہے ۔ سولنکی فی الحال ضمانت پر رہا ہیں ۔ انہوں نے خصوصی سی بی آئی عدالت کے حکم کو چیالنج کیا ہے جس نے ان کی برأت کی درخواست مسترد کردی تھی ۔ سولنکی جنہیں قتل اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ کا سامنا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف سیا سی مقاصد کی بنیاد پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ جیٹوا کا قتل اس وقت منظر عام پر آیا تھا جبکہ اس وقت کے رکن پارلیمنٹ مبینہ طور پر غیرقانونی کانکنی میں ملوث تھے ۔ سیاستداں اور اس کے بیٹے کے خلاف /28 جون 2010ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔