سابقہ وزیر فریدالدین ایک دن کیلئے قیامگاہ آمد

ظہیرآباد /26 مئی ( فیاکس ) سابقہ ریاستی وزیر جناب محمد فریدالدین آج ظہیرآباد اپنی قیام گاہ میں ظہیرآباد سیاسی ، مسلم اقلیتوں اور دیگر منڈل کوہیر ، جھرالنگم ، نیادیل ظہیرآبادل کے قائدین کی کثیر تعداد میں ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور ان کی صحت کے تعلق سے دریافت کیا گذشتہ 26 تاریخ سے محمد فریدالدین کو سینہ میں شدید تکلیف کی شکایت پر نمس ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک کیا گیا تھا اور ماہرین ڈاکٹرس کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے ۔ آج ایک دن کیلئے حیدرآباد سے ظہیرآباد آنے کی اطلاع عوام کو معلوم ہوتے ہی ان کی قیام گاہ پر عوام کا تانتا بنا ہوا تھا ۔ ان تمام قائدین اور عوام سے سابقہ وزیر محمد فریدالدین نے اللہ سے دعاء کرنے کی اپیل کی ان کی صحت اچھی ہوجائے پھر میں عوام کی خدمت کرتا رہوں ۔