سابقہ عاشق کی ہراسانی پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/28جولائی، ( سیاست یوز) سابقہ عاشق کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ سنتوش نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سشما جو سنتوش نگر علاقہ کے ساکن شخص رمیش کی بیٹی تھی اس لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ اس لڑکی کو اس کے سابقہ عاشق سنتوش کمار کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا۔ لڑکی کا رشتہ حالیہ دنوں طئے ہوا تھا اور اس کا عاشق اس رشتہ سے خوش نہیں تھا وہ چاہتا تھا کہ لڑکی اس سے شادی کرے ۔ پانچ سال قبل سشما اور سنتوش کمار کی دوستی ہوئی تھی جو عاشقی میں بدل گئی اور دونوں ساتھ سیر و تفریح بھی کرتے تھے۔ گزشتہ چند دنوں سے سشما نے کمار سے دوری اختیار کرلی۔ سنتوش کمار کے کردار پر شبہ ہونے کے بعد اس کی خراب عادتوں سے لڑکی نے تنگ آکر اقدام کیا اور اس کی شادی دوسرے لڑکے سے طئے ہوچکی تھی۔ اس دوران مبینہ عریاں تصاویر ویڈیوز کو عام کرنے اور سشما کے منگیتر کو روانہ کرنے کی کمار دھمکیاں دے رہا تھا۔ جس سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔