سائی پرانیت کو وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے شٹلر بی سائی پرانیت کو بنکاک میں کھیلے گئے 1,20,000 امریکی ڈالر مالیتی تھائی لینڈ اوپن گرینڈ پری منس سنگلز میں فائنل مقابلے میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’’تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں کامیابی پر بی سائی پرانیت کو مبارکباد دی اس کارنامہ پر ہندوستان فخر محسوس کرتا ہے‘‘۔ تیسرے مقام کے حامل ہندوستانی شٹلر نے چوتھے مقام کے حامل انڈونیشیا کے جونائن کرسٹی کو 71 منٹ کے مقابلے میں 21-19، 21-18،17-21 سے شکست دی۔ سنگاپور اوپن میں پرانیت کا یہ پہلا گرینڈ پری گولڈ میڈل اور دوسری لگاتار خطابی کامیابی ہے۔ پرانیت جنوری کے دوران حیدرآباد میں کھیلے گئے سید مودی انٹرنیشنل کے فائنلس میں پہونچے تھے جہاں انہیں سمیر ورما کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔