سائیکلتھن کے ایلیٹ زمرہ میں ستبیر اور منورما کی کامیابی

نئی دہلی ۔ /5 نومبر (سیات ڈاٹ کام) ستبیر سنگھ اور ٹی منورما دیوی جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں آج منعقدہ قومی سائیکلنگ چمپئین شپ مقابلوں کے ایلیٹ منس اور ایلیٹ ویمنس میں فاتح کی حیثیت سے ابھرے ۔ ایلیٹ منس کے پوڈیم پر دیگر انعام یافتگان میں اروند پنور (آر ایس پی بی) اور کرشنا نائیکوڈی ( ایس ایس سی بی) بھی موجود تھے ۔ ایلیٹ منس کی سیکل دوڑ میں منی پور کی سنالی چانو اور کیرالا کی امریتا رگھوناتن کو بالترتیب سلور اور برونز منڈل حاصل ہوا ۔ سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سکریٹری جنرل اونکار سنگھ نے کہا کہ ’’نیشنل سائیکلنگ چمپئین شپ کے تمام میڈل یافتگان کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ 2017 ء کے ایڈیشن نے ملک کے 180 بہترین سائیکلٹس کو ایک مضبوط میدان فراہم کیا ‘‘ ۔ ساکشم پیڈل اور ہندوستانی پریمیئر ساکئکلتھن نے قومی چمپئین شپ کے 2017 ء ویں ایڈیشن کی میزبانی کی تھی جس میں 4500 سیکل رانوں نے جوش و خروش اور جشن کے ماحول میں حصہ لیا تھا ۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس دھرمیندر پردھان 5 کیلو میٹر طویل ’’گرین رائیڈ‘‘ میں حصہ لیا ۔ سائیکلتھن میں زندگی کے تقریباً تمام شعبوں سے وابستہ افراد نے حصہ لیا ۔ جن میں مختلف وزارتوں کے عہدیداروں ، اسپورٹسمین ،فلمی شخصیات ، اسکول اور کالجوں کے طلبہ ، پیشہ ور ماہرین ، شوقیہ ، سائیکلٹس اور گرہست خواتین بھی شامل تھیں ۔