حیدرآباد، 5اکتوبر(سیاست نیوز )نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسروں نے منشیات کے گروہ میں شامل ایرفورس کے ایک افسرکو گرفتار کرلیا ۔ شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایر پورٹ میں یہ افسرایرفورس ونگ کمانڈر کے طور پر کام کررہا تھا اس کی شناخت راج شیکھر ریڈی کے طور پر کی گئی ہے ۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسروں نے اسے مہاراشٹرا کے ناندیڑ سے حراست میں لے کر حیدرآباد منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ منشیات کے گروہ کے اصل ملزم سائنسداں وینکٹ رمنا کے ساتھ مل کر راج شیکھر ریڈی منشیات کا کاروبار کرتا تھا ۔سائنسداں کو حراست میں لینے پر راج شیکھر ریڈی کے بارے میں اطلاع ملی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اسے حراست میں لے لیا