سائینا اور کیرولینا مارین کے مابین آل انگلینڈ ری میچ

نئی دہلی ۔ 20 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شٹلر سائینا نہوال اور عالمی چمپیئن کیرولینا مارین کے مابین آل انگلینڈ ری میچ کی توقعات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ دونوں اسٹارس 24 مارچ سے کھیلے جانے والے یونکس سن رائیس انڈین اوپن سوپر سیریز میں حصہ لیں گی ۔ سائینا اور مارین رواں سال پہلے ہی دو مقابلوں میں ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں۔ ان دونوں مقابلوں میں وہ ایک دوسرے کو شکست دے چکی ہیں۔ سائنا نہوال نے سید مودی گرینڈ پری گولڈ جیت لیا تھا اور کیرولینا مرین آل انگلینڈ چمپیئن شپ میں فتح حاصل کی تھی ۔