سائیرہ بانو نے کہاکہ دلیپ کمارکی صحت میں معجزاتی طور پر بہتری

ممبئی: افسانوی اداکاریوسف خان( دلیپ کمار)کی اہلیہ سائیر ہ بانو نے کہاکہ گردوں کے انفیکشن کے جاری علاج میں معجزاتی طور پر بہتری ہوئی ہے‘ ان

کے لئے اچانک صحت بگڑنے کے بعد حالات ایک ڈراونے خواب سے کم نہیں تھا۔اگست2کو 94سالہ دلیپ کمار کو لیلاوتی اسپتال میں شریک کیاگیاتھا۔

اسپتال میں سائیرہ بانو دلیپ کمار کی تیمارداری کررہی تھیں۔

سائیرہ نے میڈیا سے کہاکہ’’ اچانک صحت بگڑنے کے بعد جن حالات کا ہم نے سامنا کیا ہے وہ ایک ڈروانے خواب سے کم نہیں تھا۔ میں اللہ تعالی کی شکر گذار ہوں ۔ یہ ایک معجزہ سے کم نہیں ہے۔ دواخانہ انتظامیہ ‘ ڈاکٹر اور طبی عملے کا بھی شکریہ‘ اور ان لوگوں کی بھی شکر گذارہوں جنھوں نے دلیپ صاحب کی صحت کے لئے دعائیں مانگی تھیں‘ تمام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ دلیپ صاحب روبہ صحت ہوکر گھر واپس جارہے ہیں۔

دواخانہ سے ہم انہیں گھر لے جارہے ہیں جہاں پر ان کی صحت میں مزید بہتری ائے گی‘‘۔ نائب صدر لیلاوتی اسپتال اجیت کمار پانڈے نے چہارشنبہ کے روز ائی اے این یس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دلیپ کمار کی حالت’’ نازک ‘‘ تھی جب انہیں اسپتال میں شریک کیاگیا ۔