سائنٹفک اسکالر لی کمیونکیشن کی کوالٹی پر سمینار و ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) پروفیسر ڈی بالا سبرامنین ڈائرکٹر ریسرچ ایل وی پی ای آئی و سابق ڈائرکٹر سی سی ایم بی نے آج یونیورسٹی کالج آف سائنس، سیف آباد عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسس (INMAS) ڈی آر ڈی او، دہلی اور ڈیفنس میٹلرجیکل ریسرچ لیباریٹری (DMRL)، ڈی آر ڈی او حیدرآباد کے اشتراک سے سائنٹفک اسکالر لی کمیونکیشن کی کوالٹی کے استحکام کی اشاعت اور پیشکش پر سمینار و ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر مخاطب تھے۔ ڈائرکٹر ڈی ایم آر ایل ڈاکٹر آر پی تریپتی، ڈائرکٹر INMAS اور پروفیسر سید رحمن، پرنسپل یو سی ایس ایس مہمانان اعزازی تھے۔ ڈاکٹر راجیو وج، ڈائرکٹر پروگرام نے پروگرام کے تعلق سے مختصر خطاب کیا۔ ہندوستان اور بیرون ممالک سے ممتاز ریسورس پرسنس کو مدعو کیا گیا تھا۔ تین یومی سیشن میں عنوانات دیئے گئے تھے۔ ڈاکٹر امول اے گوکھلے پروفیسر سبیا اروناچلم، پروفیسر ونگاری وشوا موہن، پروفیسر سی کے رامیا، ڈاکٹر اے ایل مورتی، ڈاکٹر جی مہیش، پروفیسر ایس سدرشن راؤ، مسٹر چندرشیکھر ڈی پی اور مسز نتیشابالے ہندوستان سے ریسورس پرسنس تھے۔ ڈاکٹر پیٹر سبیر، مسٹر تریوار اے گریگوری دیویس، مسز نیومی ہاؤس اور مسٹر جیمس ایجی بیرون ممالک سے ریسورس پرسنس تھے۔ شرکت کنندوں کیلئے آن لائن سیشنس منعقد ہوئے۔ طلبہ، ریسرچ، اسکالرس اور سائنٹسٹوں نے بھی شرکت کی۔