سائنس ایگزیبیشن میں لٹل فلاور اسکول بسواکلیان کو پہلا مقام حاصل

بسواکلیان۔8اگست ( ای میل) ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی گورنمنٹ آف کرناٹک کی جانب سے منعقدہ انسپائر ایگزیبیشن بیدر ڈسٹرکٹ میں لٹل فلاور پبلک اسکول بسواکلیان کو فرسٹ پوزیشن حاصل ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھونیشوری ڈی ایڈ کالج بیدر میں دو روزہ ضلع سطح سائنس ایگزیبیشن منعقد ہوا جس میں بیدر‘ اوراد اور بسواکلیان کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکول سے پرائمری اور ہائی اسکول لیول پرسائنسی ماڈلس پر مقابلہ ہوا جس میں Solid Waste Managementماڈل کی تیاری پر لٹل فلاور اسکول بسواکلیان کے طلباء کو مقام اول کا حقدار قرار دیا گیا ۔ اس موقع پر طلبہ کے ہمراہ اسکولی اساتذہ میں سائنس ٹیچرس محمد عبدالقدوس ‘ محمد اسمعیل خان بھی موجود تھے ۔ اس پُرمسرت موقع پر اسکول انتظامیہ اور پرنسپل ادارہ ہذا محمد منہاج الدین نے انعام یافتہ طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔