سائنا کی نظر اب ملائیشیا کراؤن پر مرکوز

کوالالمپور ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اوپن کے نئے چمپینس سائنا نہوال اور کیدمبی سریکانت اپنے یادگار دَور کو جاری رکھنا چاہیں گے جیسا کہ وہ ایک اور مرتبہ پوڈیم پر اختتام کرتے ہوئے 500,000 امریکی ڈالر والا ملائیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیر جیتنے کوشاں ہیں، جو کل یہاں کوالیفائرز کے ساتھ شروع ہورہا ہے۔ انڈیا سوپر سیریز میں اپنی اولین خطابی کامیابیوں کا جشن منانے کا انھیں شاید ہی کچھ وقت ملا اور اب سائنا اور سریکانت کو کل رات ہی ملائیشیا کیلئے روانہ ہوجانا پڑا اور یہ دونوں تیزی سے سنبھلنا چاہیں گے کیونکہ مین ڈرا میں اُن کی مہم چہارشنبہ کو شروع ہوسکتی ہے۔ اگر سائنا انڈیا اوپن کا اپنا ردھم برقرار رکھ پاتی ہیں تو اس ایونٹ میں بھی دور تک جاسکتی ہیں۔