ممبئی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ نامور ہدایت کار امول گپتے نے پروڈیوسر بھوشن کمار کے ساتھ فلم کی عکسبندی کا اعلان کیا۔ ا س موقع پر اداکارہ شردھا کپور بھی موجود تھیں جو فلم میں سائنا نہوال کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ شردھا کپور نے کہا کہ متاثر کن کہانی پر مبنی فلم کے ذریعے لوگ سائنا نہوال کو جان سکیں گے اور وہ اپنے کردار سے انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی تاہم وہ اس مشکل کھیل کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی ہیں۔