نئی دہلی۔23جنوری (سیاست ڈاٹکام ) اولمپکس میں ہندوستان کے لئے براؤنز میڈل حاصل کرنے والی اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال کو آج جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں مزید ایک مقام کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔ بیڈمنٹین ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں سائنا اب 9ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ سائنا کے ناقص فارم کا سلسلہ ہنوزجاری ہے جیسا کہ گدشتہ ہفتہ انہیں ملیشین اوپن سوپر سیریز کے دوسرے ہی راؤنڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔