سائنا کو برونز میڈل،آج سندھو کو گول میڈل کا موقع

جکارتہ۔27اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کی نمبرایک بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا جیسا کہ انہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 2 حریف اکین یاما گوچی کو تین گیمز کے سخت مقابلے میں 21-17 ،15-21 ،21-10 سے شکست دی۔گولڈ میڈل کے لئے کل سندھو کا مقابلہ عالمی نمبرایک تائی جو ینگ سے مقابلہ ہوگا ۔قبل ازیں گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپئن ہندوستان کی سائنا نہوال کو18 ویں ایشیائی کھیلوں میں آج خواتین کے بیڈمنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد برونز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ٹاپ سیڈ چینی تائی پے کی تائی جو یِنگ کے خلاف سائنا کو راست گیموں میں 17۔21، 14۔21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تائی نے ہندوستانی شٹلر کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور18۔14 کی برتری کے ساتھ لگاتار چارپوائنٹ حاصل کرکے 21۔17 سے پہلا گم جیتا۔سائنا کو میچ میں کئی بار غلط فُٹ ورک کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور وہ 10۔11 سے پچھڑ گئیں۔ اگرچہ دسویں رینک کی ہندوستانی کھلاڑی نے لمبی ریلی کھیلتے ہوئے جو ینگ کے خلاف لگاتار پوائنٹ حاصل کئے ۔ وہ میچ میں برقرار رہنے کے لئے ایک ایک پوائنٹ کے لئے جد و جہد کرتی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے کئی بار اسکور برابر کرنے کی کوشش کی لیکن غلطیوں سے وہ 14۔21 سے گیم اور36 منٹ میں میچ گنوا بیٹھیں۔سیمی فائنل مقابلہ گنوانے کے ساتھ ہی انہیں برونز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ حالانکہ ایشیائی کھیلوں میں خاتون سنگلز میں میڈل جیتنے والی وہ پہلی کھلاڑی بن گی ہیں ۔ہندوستان کے لئے آخری مرتبہ ایشین گیمز میں 1982 میں سید مودی نے انفرادی زمرے کا میڈل حاصل کیاتھا۔سائنا اور سندھوکے اعزازات پر کوچ گوبی چند نے انتہائی مسرت کا اظہا رکیا ہے۔