سائنا نہیوال اور سریکانت نے انڈیا اوپن ٹائیٹل سنگلزجیت لیا

نئی دہلی ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہیوال اور کے سریکانت نے انڈیا اوپن سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کا ویمنس اور مینس سنگلز ٹائیٹل جیت لیا ۔ سائینا نہیوال عالمی نمبر 1رینک حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی شٹلر بن گئی ہیں ۔ انہوں نے سابق ورلڈ چمپئین رشنوک انٹانون (تھائی لینڈ) کو 21-16, 21-14 سے ہرادیا۔ مینس سنگلز میں ورلڈ نمبر 4 سریکانت نے چھٹویں سیڈ ایکزیلسن کو 18-21, 21-13, 21-12 سے ہراکر متواتر دوسری مرتبہ یہ خطاب حاصل کیا ہے ۔