سائنا نہو ال ذہنی طور پر طاقتور : کوچ

بنگلورو۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سائنا نہوال کندھے کے زخم سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوپائی ہے لیکن کوچ ویمل کمار کو یقین ہے کہ وہ ورلڈ چمپین شپ میں بہتر مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے سائنا نہوال کے عزائم کافی بلند ہیں۔ ان کی حریف کھلاڑی اگرچہ بہتر کھیل پیش کرسکتی ہیں اور اس بارے میں کوئی قیاس بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن سائنا نہوال ان سب سے ذہنی طور پر کافی طاقتور ہیں۔ وہ جسمانی طور پر بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جوکہ ورلڈ چمپین شپ میں کارآمد ثابت ہونگے۔
ٹیبل ٹینس چمپین شپ
ملبورن۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انٹر انسٹیٹیوشنل ٹیبل ٹینس چمپین شپ میں نیشنل چمپین سومیاجیت گھوش نے آج پی ایس پی بی کے ساتھی کھلاڑی ہرمیت دیسائی کو 4-2 سے ہراکر مینس سنگل فائنل جیت لیا۔ ویمنس فائنل دہلی کی منیکا باترا نے جیتا۔ انہوں نے انکیتا داس کو 4-1 سے شکست دی۔ دونوں فاتح کھلاڑیوں کو بالترتیب 75 ہزار اور 58 ہزار روپئے نقد انعام دیا گیا۔