سائنا نہوال کو ژوینگ کے خلاف شکست

برمنگھم ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آل انگلینڈ چمپئن شپ کے خاتون زمرہ کے مقابلوں میں ہندوستانی مہم کا اختتام ہوگیا جیسا کہ سائنا نہوال کو ان کی کٹر حریف ٹائی ژو ینگ کے خلاف پھر ایک مرتبہ شکست برداشت کرنی پڑی۔ ایک ملین امریکی ڈالرس انعامی رقم کے اس ٹورنمنٹ میں سابق فائنلسٹ سائنا کو صرف 37 منٹوں میں 15-21,19-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔