ڈنمارک۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سائنا نہوال کو آج ڈنمارک اوپن بیاڈمنٹن کے فائنل میں جس کی تائی زوینگ کے ہاتھوں 13-21 ، 21-13 ، 6-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سائنا نے آخری مرتبہ 2013ء میں تائی زو کو شکست دی تھی، لیکن سائنا کے ساتھ کھیلے گئے 10 میاچس میں سائنا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تائی زو کے ساتھ آخری ایشین گیمس جکارتہ میں سائنا کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی تھی۔ ہفتہ کو سائنا نے سیمی فائنل میں گریگوریا مارسیکا کو 21-11، 21-12 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور یہ میچ صرف بیس منٹ کھیلا گیا تھا جس میں سائنا نے گریگوریا پر مکمل سبقت برقرار رکھی تھی۔ یہ فائنل میچ تقریباً ایک گھنٹہ چلتا رہا۔ ایک اور میچ میں ہندوستان کے کڈمبی سریکانت کو ورلڈ نمبرون کن ٹوموموٹا کے ہاتھ 16-21 ، 12-21 پوائنٹس کے ساتھ 44 ویں منٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیمی فائنل میچ میں تن جونگ کے ساتھ کھیلے جارہے میچ میں سائنا نے کھیل پر مکمل برتری برقرار رکھی تھی اور کورٹ کے ایک کونے پر ان کے منگتر پاروپلی کیشپ تالیاں بجاکر ان کا استقبال کررہے تھے۔ کھیل کے درمیان میں اسٹیڈیم میں سائنا جیسے پوائنٹ حاصل کرتی جاتی تھیں۔ ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کے نعرے بلند ہوتے جاتے تھے۔