سائنا نہوال نے پہلے سید مودی خطاب جیت لیا

نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بیاڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے کریر میں پہلی مرتبہ آج ’’سید مودی گرانڈ پری گولڈ‘‘ خطاب حاصل کرلیا جیسا کہ حیدرآبادی کھلاڑی نے فائنل میں انڈونیشیا کی حریف کھلاڑی مارسکا سندھو کو 21-13،21-14 سے شکست دی۔ مرد زمرہ کے فائنل میں سمیر ورما نے سائی پرانیت کو 21-19، 21-16 سے شکست دی۔

جڈیجہ سڑک حادثہ میں محفوظ‘طالبہ معمولی زخمی
نئی دہلی ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور ان کی اہلیہ ریوا سولنکی سڑک حادثے میں محفوظ رہے۔ جمنا نگر میں واقع رہائش گاہ کے قریب سفر کے دوران آل راؤنڈر کی گاڑی کو عقب سے اسکوٹی نے ٹکرماردی جس پر مقامی تعلیمی ادارے کی طالبہ پریتی شرما سوار تھیں جو حادثے میں معمولی زخمی ہوئی ۔ جڈیجہ نے اپنی اہلیہ کی مدد سے انہیں فوری  پر اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے پر پریتی کو رخصت کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس ٹریفک حادثے میں جڈیجہ اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے۔