پیرس 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال فرنچ اوپن سوپر سیریز کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئی ہیں حالانکہ انھوں نے عالمی نمبر 2 چینی کھلاڑی وانگ کے خلاف مسابقتی مظاہرہ کیا۔ پانچویں درجہ کی ہندوستانی کھلاڑی سائنا جنھیں ہمیشہ ہی چینی کھلاڑیوں کے خلاف سخت چیلنج درپیش رہتا ہے وہ کوارٹر فائنل میں وانگ کے خلاف 19-21 ، 21-19 ، 15-21 کی شکست برداشت کی ہے۔