سائنا فائنل میں داخل

جکارتہ۔27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سائنا نہوال نے انڈونیشیا ماسٹرز میں اپنے نئے سیزکا شاندار آغاز کرتے ہوئے سیمی فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں رچانوک کو 21-19، 21-19 کے اسکور سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فائنل میں سائنا کا مقابلہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی تائی تجوینگ سے ہوگا۔مقابلے کی شروعات میں رچانوک نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائنا پر 3-1 کی سبقت حاصل کرلی لیکن بعد میں سائنا نے واپسی کرتے ہوئے اسکور 5-5 کردیا ، اسکور 8-5 کا ہوگیا لیکن گیم میں زبردست واپسی کرتے ہوئے سائنا نے اسکور کو 18-18 پر کردیا لیکن انڈونیشیا کی شٹلر کے نیٹ کو چھونے کی وجہ سے سائنا کو ایک گیم پوائنٹ مل گیا۔