جکارتہ ۔ 31مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) تین مرتبہ کی چمپیئن سائنا نہوال نے خود سے کم درجہ پر فائز چینی تائی پائی کھلاڑی پائی یو ہووکے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے یہاں انڈونیشیاء سوپر سیریز پریمیر بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں آٹھویں مقام پر فائز سائنا نے حریف کو 21-11 ، 19-21 ، 21-15 سے شکست دی لیکن درجہ بندی میں 23 ویں مقام پر فائز حریف کھلاڑی نے سائنا کو ایک گھنٹہ تین منٹ کی سخت جدوجہد پر مجبور کیا ہے ۔ ڈبلز میں بہتر مظاہرے کے باوجود ہندوستانی جوڑی بانو اٹاری اور اشونی پونپا کو سنگاپور کی جوڑی یانگ کائی ٹیری اور وہان تام کیخلاف 14-21، 25-27کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ یہ مقابلہ 30 منٹ طویل رہا ۔