سائنا تیسرے مقام پر پہنچ گئی

نئی دہلی ۔4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار بیاڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں نقصان اُٹھانا پڑا ہے اور اب تنزلی کے بعد تیسرے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ سائنا نہوال جو ہندوستان سے پہلا مقام حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بنی تھیں لیکن اب وہ دو مقامات کے نقصان کے بعد تیسرے مقام پر پہنچ چکی ہیں جبکہ اسپین کی کیرولینا مارین نے 80752 نشانات کے ذریعہ دوسرا مقام حاصل کرچکی ہیں ، دریں اثناء سائنا کے نشانات 79192 ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں اولمپک چمپین چینی کھلاڑی لی زوری پہلے مقام پر فائز ہے جن کے نشانات 85217 ہیں ۔ مرد زمرے کی درجہ بندی میں کڈمبی سریکانت سب سے بہترین مقام پر موجود ہیں جیسا کہ انھوں نے ایک مقام کی بہتری کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے ۔