نئی دہلی ۔ 3 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام) اسٹار شٹلر سائنا نہوال چاہتی ہیں کہ خود اُن کے بارے میں مجوزہ فلم میں اُن کا کردار اداکارہ دیپیکا پڈوکون ادا کریں ۔ سائنا نے دیپیکا کو اچھی بیاڈمنٹن کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چست و پھرتیلی ہیں اور اس کردار سے انصاف کرسکتی ہیں۔ سائنا نے این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈ تقریب کے موقع پر کہا کہ دیپیکا کے والد زبردست بیاڈمنٹن کھلاڑی رہے ہیں اور میں نے دیپیکا کو بیاڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا ہے ۔ وہ واقع اچھا کھیل کرتی تھیں ، اس لئے میرا خیال ہے کہ وہ اس رول کیلئے موزوں رہیں گی اور میری واقع خواہش ہے کہ وہی یہ رول ادا کرے ۔ دیپیکا جو اس تقریب میں موجود تھی ، انھوں نے پردہ سیمیں پر سائنا کا رول ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔