بیسل 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک برونز میڈلسٹ سائنا نہوال کا سوئز اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 3 چینی کھلاڑی ایہان یانگ سے ہوگا جبکہ پروپلی کیشپ نے بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ حیدرآبادی کھلاڑی نے فرانس کی سشینا وگنیس وارن کے خلاف 21-7 ، 21-13 جبکہ کیشپ نے ملائیشیا کے بریانو جیان وونگ کو 21-23 ، 21-19 ، 21-14 سے شکست دی۔
ثانیہ جوڑی انڈین ویلس فائنل میں داخل
انڈین ویلس 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کی ساتھی کھلاڑی کارا بلیک سیزن کے پہلے خطاب سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ جیسا کہ ثانیہ جوڑی نے انڈین ویلس کے سیمی فائنل میں لوسی ہراڈیکا اور جی زانگ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 6-4 ، 3-6 ، 10-7 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔