سائنا اور سندھو دوسرے راؤنڈ میں

15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے ڈنمارک اوپن سوپر سیریز کے دوسرے مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ لندن اولمپک کی برونز میڈلسٹ سائنا نہوال کو پہلے مرحلہ میں جرمنی کی کارین شناس کو شکست دینے کے لئے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ تاہم انھوں نے پہلی گیم میں شکست کے باوجود 12-21 ، 21-10 ، 21-12 کی کامیابی حاصل کی جبکہ دو مرتبہ کی ورلڈ چمپئن کھلاڑی پی وی سندھو نے ہانگ کانگ کی کوئی یان یپ کو بہ آسانی کو 21-12 ، 22-20 سے شکست دی۔ دریں اثناء سائنا نہوال نے مقابلے کا انتہائی ناقص آغاز کیا لیکن دوسری اور تیسری گیم میں معیاری مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔