سائنا اور سندھو اپنے شاندار کھیل کی بدولت ایشین گیمس گولڈ میڈل کی جانب رواں دواں

جکارتہ ۔ /26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک گولڈ میڈلسٹ پی وی سندھو اور سائنا نہیوال آج اٹھارویں ایشین گیمس کے کوارٹر فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے کی کوشش میں لگ چکے ہیں اور اس بر اعظمی کھیلوں میں یہ دونوں پہلی ہندوستانی لڑکیاں ہیں جو فائنل کی دوڑ میں جاچکی ہیں۔ پہلے سائنا نہیوال نے عالمی نمبر پانچ تھائی لینڈ کھلاڑی کو کوارٹر فائنل سنگلز میں 42 ویں منٹ میں 21-18, 21-16 سے ہرادیا اور ریو اولمپک کی سلور میڈلسٹ پی وی سندھو نے عالمی نمبر 12 کھلاڑی تھائی لینڈ کی نٹ چاؤن جندایول کو 21-16, 16-21, 21-14 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ اس سے قبل 1982 ء میں ہندوستانی افسانوی کھلاڑی سیدمودی نے جنہوں نے ایشین کپ کے مینس سنگل میں برانز میڈل جیتا تھا ۔ ہندوستانی ایشین گیمس میں ابھی تک آٹھ بیاٹ منٹن میڈلس جیتے ہیں جن میں سے چھ ٹیم کی حیثیت سے اور دو مینس ڈبلز حاصل کئے ہیں ۔ سیمی فائنل میں اب سائنا کا مقابلہ عالمی نمبر ون ٹاپ سیڈ چنی ٹائی پی کھلاڑی تائی زوین سے ہوگا اور سندھو کا مقابلہ یاتوہن کی چین یوفی یا پھر عالمی نمبر دو کھلاڑی جاپان کی اکانے یاما گوچی سے ہوگا ۔ اپنی شاندار جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے پی وی سندھو نے کہا کہ وہ مزید جیت کیلئے مضطرب میں عالمی نمبر تین سندھو نے کہا کہ میڈل کی جیت کا تو یقین ضرور ہے لیکن ابھی ہاتھ آنا باقی ہے اور مجھے میڈل سے بڑھکر بہترین کھیل کی توقع ہے ہوسکتا ہے اس کا نتیجہ گولڈ میڈل کی شکل میں حاصل ہوگا ۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بے حد مسرت ہے کہ دو ہندوستانی کھلاڑی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔