سائنا اور سریکانت کو فائنل میں شکست

دبئی۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیاڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور ان کے ساتھی کھلاڑی کڈمبی سریکانت کو بی ڈبلیو ایف ڈسٹینیشن دبئی ورلڈ سوپر سیریز کے فائنلس میں شکست ہوئی ہے۔ سریکانت کو چین کے چن لانگ کے خلاف 21-18 ، 21-9 کی شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ سائنا نہوال کو چینی تائپائی کی کھلاڑی زو ینگ کے خلاف سخت مقابلے کے باوجود21-11 ، 13-21، 9-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔