سائنا ، سریکانت کی ملائیشیا اوپن کے سکنڈ راؤنڈ میں رسائی

کوالالمپور ۔یکم اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) انڈیا اوپن کے نئے چمپینس سائنا نہوال اور کیدمبی سریکانت نے بین الاقوامی سطح پر اپنے ردھم کو جاری رکھتے ہوئے 500,000 امریکی ڈالر والے ملائیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیر کے آج یہاں دوسرے راؤنڈ میں مختلف طرز کی کامیابیوں کے ساتھ پیشرفت کی ہے ۔ جمعرات کو عالمی نمبر ایک کا کراؤن پانے والی سائنا نے بڑی آسانی سے انڈونیشیاء کی ماریا فیبے کوسماستوتی کو ویمنس سنگلز میں 21-13، 21-16 سے شکست دی۔ جبکہ عالمی نمبر 4 سریکانت نے مینس سنگلز میں انگلینڈ کے راجیو اوسف کو 10-21، 21-15، 22-24 سے ہرایا ۔ اولمپک برانز میڈلسٹ سائنا کا اگلا مقابلہ چینی کوالیفائر یاؤ ژوی سے رہے گا جبکہ سریکانت کو عالمی نمبر 16 چین کے تیان ہوئی سے جمعرات کو کھیلنا ہے ۔ دلچسپ امر ہے کہ سائنا اور سریکانت نے گزشتہ سال چائنا اوپن سوپر سیریز جیتی تھی اور اب گزشتہ اتوار کو دونوں ہی نے انڈیا سوپر سیریز کے خطابات حاصل کئے ہیں۔ سائنا پہلے گیمس سے ہی میچ میں حاوی رہیں اور اپنی انڈونیشیائی حریف کو آخر تک سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا ۔

بیاڈمنٹن کے فروغ کیلئے
وزارت اسپورٹس کی سعی
نئی دہلی ۔یکم اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) وزارت اسپورٹس نے انڈیا انفراسٹرکچر فینانس کمپنی لمیٹیڈ کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں ، جس کے نتیجہ میں بیاڈمنٹن کو فروغ دینے کیلئے اس کمپنی کی طرف سے 30 کروڑ روپئے کا عطیہ حاصل ہوگا ۔ آئی آئی ایف سی ایل نے پہلے سال کیلئے اپنے حصہ کے طورپر 10 کروڑ روپئے کل دیدیئے ۔