نئی دہلی ۔3جنوری( سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کرنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال وزارت اسپورٹس سے ناراض ہیں کیونکہ رواں برس پدما بھوشن ایوارڈ کیلئے بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا ( بی اے آئی) نے سائنا کا نام وزارت اسپورٹس کو روانہ کیا تھا لیکن وزارت اسپورٹس نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔ وزارت اسپورٹس نے سائنا کے مقام پر سشیل کمار کے نام کو منظور کیا ہے ۔ سائنا نے اس ضمن میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں نے سنا ہے کہ ریسلرسشیل کمار کی درخواست منظور کرلی ہے جب کہ پانچ سال کا عرصہ نہ ہونے کی بنیاد پر میری درخواست مسترد کردی گئی۔ سائنا نے شکایت کی کہ سشیل کو بھی 2011ء میں ایوارڈ دیا گیا تھا ۔